حجت‌الاسلام اسلم رضوی : امام صادق(ع) نے شیعوں کو پرکھنے کا طریقہ بتادیا

IQNA

حجت‌الاسلام اسلم رضوی : امام صادق(ع) نے شیعوں کو پرکھنے کا طریقہ بتادیا

7:12 - August 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3501274
بین الاقوامی گروپ: پونا شہر کے بھارتی عالم دین حجت‌الاسلام والمسلمین اسلم رضوی نے کہا کہ امام صادق(ع) نے فرمایا ہے کہ شیعوں کو تین اوقات پر امتحان کرو

حجت‌الاسلام اسلم رضوی :امام صادق(ع) نے شیعوں کو پرکھنے کا طریقہ بتادیا


ایکنا نیوز- امام صادق(ع) کی شہادت کی مناسبت سے خانہ فرہنگ بمبئی کے تعاون سے پونا شہر میں منعقدہ ایک مجلس سے خطاب کرتے ہویے بھارتی عالم دین حجت‌الاسلام والمسلمین اسلم رضوی نے کہا کہ امام صادق(ع) نے فرمایا ہے کہ شیعوں کو تین اوقات پر امتحان کرو

حجت‌الاسلام اسلم نے عزاداروں اور عاشقان اهل بیت(ع) کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا : امام صادق(ع) کو فرصت ملی اور آپ نے وقت کا بھرپور استفادہ اٹھاتے ہوئے دنیا میں تعلیمات اہل بیت کو پھیلایا۔


انہوں نے کہا کہ اس وقت امام صادق(ع) کے درس میں ۴ هزار طالب علم علوم آل محمد(ص) سیکھنے آتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امام صادق(ع) ایک حدیث میں فرماتے ہیں کہ

ہمارے شیعوں کو تین موقع پر آزماو، دیکھو کہ نماز کے وقت وہ کسطرح نماز کی محافظت کرتے ہیں ، امانت داری میں وہ کیسے ہیں اور اموال میں کسطرح وہ اپنے دینی بھائیوں کی مدد کرتے ہیں ۔


شیعہ عالم دین نے مزید کہا : شاید کچھ لوگ نماز اور دعا میں کچھ پھرتی دکھا دے مگر امانت دار نہ ہو پس ایسا شخص ناقص ہے کیونکہ شیعہ اپنے امام کی پیروی میں مکمل امانت دار ہوتے ہیں۔


3519200

نظرات بینندگان
captcha