نائجیریا؛ شیعوں کے قتل عام پر عدالتی کارروائی کی درخواست

IQNA

نائجیریا؛ شیعوں کے قتل عام پر عدالتی کارروائی کی درخواست

7:23 - August 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3501283
بین الاقوامی گروپ: ججز کے ایک گروپ نے اعلان کیا ہے کہ فوجی اہلکاروں کو شیعوں کے قتل عام پر عدالت میں جواب دہ ہونا ہوگا

نائجیریا؛ شیعوں کے قتل عام پر عدالتی کارروائی کی درخواست

ایکنا نیوز- روزنامہ نیویارک ٹایمز کے مطابق ججز نے مطالبہ کیا ہے کہ گذشہ سال تین سو شیعوں کو قتل کرنے پر فوج پر مقدمہ چلنا چاہیے کیونکہ زاریا شہر کی صرف ایک اجتماعی قبر سے 348 شیعوں کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں

البتہ ججز کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں شیعوں پر یورش میں مجموعی طور پر کتنے افراد مارے گیے ہیں ۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج نے حد سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا ہے

انسانی حقوق کی تنظیم نے بھی واقعے کی تحقیقات اورہلاک شدہ گان کے خاندانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


نایجیریا کے شہر زاریا میں فوج نے شیخ ابراهیم زکزاکی کے گھر اور امام بارگاہ پر حملہ کرکے سینکڑوں افراد کو ہلاک کردیا تھا جنمیں شیخ زکزاکی کے تین بیٹے بھی شامل ہیں۔

شیخ زکزاکی اور انکی بیوی سمیت درجنوں دیگر زخمی حالت میں اب تک قید میں ہیں۔


3519376

نظرات بینندگان
captcha