یوم عرفہ میں «قرآن ہاور» کا عالمی مہم

IQNA

یوم عرفہ میں «قرآن ہاور» کا عالمی مہم

9:10 - August 05, 2016
خبر کا کوڈ: 3501292
بین الاقوامی گروپ: قرآن مجید سے اظھار عشق و محبت کے لیے عالمی سطح پر پہلی بار عرفہ کے دن ایک گھنٹے کو قرآت قرآن کے لیے مخصوص کرنے کا مہم شروع کیا گیا ہے۔

یوم عرفہ میں «ساعت قرآن» کا عالمی مہم


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Bernama» کے مطابق ملایشیاء کی ایک میڈیا کمپنی کی تجویز پر قرآن کریم سے اظھار عشق و محبت کے لیے ۹ ذی الحجه یوم عرفہ کو عالمی سطح پر ایک گھنٹہ یعنی صبح نو تا دس بجے ،«ساعت قرآن»(#QuranHour) قرآن مجید کی تلاوت کے لیے مخصوص کیا جائے گا۔


میڈیا کمپنی «Karangkraf» کے سربراہ حسام‌الدین یعقوب کے مطابق پوری امت کو قرآن کی جانب کھینچنے، ان میں وحدت قائم کرنے اور تعلیم قرآن عام کرنے کے لیے اس مہم کو شروع کیا گیا ہے۔


یعقوب کا کہنا ہے کہ اب تک ۱۱۷ ممالک اور سینکڑوں اداروں اس مہم میں شرکت کا وعدہ کیا ہے جبکہ توقع کی جارہی ہے کہ اسلامی کانفرنس کے ۵۷ ممبر ممالک اس مہم میں شرکت کریں گے۔

حسام‌الدین نے مزید کہا کہ ملایشیاء کے اکثر میڈیا نے اس مہم کو کوریج دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

نو ذی‌حجه کو یوم عرفہ کہا جاتا ہے اور تمام مسلمانوں کے لیے اہم دن ہے اور چونکہ اس دن کربلا جانے کے لیے

امام حسین(ع) نے سفر کا آغاز کیا ہے لہذا پیروان اہل بیت اس دن دعا امام شوق سے پڑھتے ہیں۔

اس دن حجاج صحرائے عرفات میں آکر رازو نیاز کرتے ہیں اور نماز ظهر و و عصر کے بعد جبل‌الرحمة پہاڈی کے قریب دعا پڑھتے ہیں اور پھر حجاج مشعرالحرام کی جانب حرکت کرتے ہیں تاکہ عید قربان کے دن منا میں پہنچ سکے۔


3519812

نظرات بینندگان
captcha