بحرین' مسلسل تین ہفتوں سے نماز جعمہ پر پابندی

IQNA

بحرین' مسلسل تین ہفتوں سے نماز جعمہ پر پابندی

9:12 - August 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3501299
بین الاقوامی گروپ: آل خلیفہ کے اہلکاروں کی مداخلت سے مسلسل تین ہفتوں سے «الدراز» کے علاقے میں واقع مسجد جامع امام صادق(ع) میں نماز جمعہ ادا نہ ہوسکی

بحرین' مسلسل تین ہفتوں سے نماز جعمہ پر پابندی


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «مرآة‌ البحرین»، کے مطابق تیسرے ہفتے میں بھی جامع مسجد امام صادق(ع) نماز کے لیے آنے والے افراد سیکورٹی فورسز کی مداخلت کے باعث نماز جمعہ کی ادا کرنے کی بجایے اکیلے اور فرادا نماز پڑھکر گھروں کو واپس جانے پر مجبور ہوئے۔

جامع مسجدامام صادق(ع) کے بیان میں کہا گیا کہ آل خلیفہ کے اہلکاروں نے اس علاقے میں نمازیوں اور امام جمعہ کو روک کر ایک بار پھر عوام کو نماز کی ادائیگی سے روک دیا ہے

اس اقدام کے خلاف یہاں کے عوام نے سخت احتجاج کیا اور آل خلیفہ کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔


منامہ «لبیک عیسی قاسم» کی صدا سے گونچ اٹھا

پریس ٹی وی کے مطابق منامہ میں سینکڑوں لوگوں نے مظاہروں میں «لبیک عیسی قاسم»، کے نعرے لگوا کر اپنے لیڈر سے وفاداری کا اعلان کیا

تصاویر اور ویڈیوز کے مطابق شیخ قاسم کے گھر کے قریب تین لاکھ افراد «لبیک عیسی قاسم» کے نعرے لگوا کر شیعہ لیڈر کے گھر کے محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں

بعض اطلاعات کے مطابق ایک اور شیعہ عالم دین شیخ محمد جواد الشهابی کو بھی الدراز کے علاقے سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے

نام نہاد عدالت نے قومی ڈیموکریٹک پارٹی کے عادل المرزوق کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے

جبکہ مقامی پولیس تھانے میں نو شیعہ سوشل ورکروں کو طلب کیا گیا ہے

آل سعود کی حمایت سے گذشتہ چند سالوں سے آل خلفیہ کے عناصر نے سینکڑوں بحرینیوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے جبکہ متعدد افراد جیلوں میں بند ہیں

علما نے خبردار کیا ہے کہ اگر متعصبانہ پالیسی جاری رہی تو اس کا سخت رد عمل ظاہر ہوسکتا ہے۔


3520219

نظرات بینندگان
captcha