شمالی یورپ میں قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب + تصاویر

IQNA

شمالی یورپ میں قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب + تصاویر

7:09 - August 14, 2016
خبر کا کوڈ: 3501352
بین الاقوامی گروپ: یورپ کا چوتھا قرآنی مقابلہ اسٹاک ہوم کے امام علی(ع) اسلامی مرکز میں شروع ہوچکا ہے

ایکنا نیوز- سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں امام علی(ع)اسلامی مرکز کے ڈائریکٹر حجت‌الاسلام‌والمسلمین محسن حکیم الهی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا : قرآنی مقابلوں کا شاندار آغاز ہوچکا ہے اور آج افتتاحی تقریب میں گذشتہ سال کے مقابلے کے پوزیشن ہولڈر قاری وحید حیدری نے تلاوت کا شرف حاصل کیا۔

شمالی یورپ میں قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب + تصاویر

تلاوت کے بعد حکیم الھی نے امام علی(ع) مرکز میں حاضرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے قرآنی مقابلوں کو عظیم الھی نعمت قرار دیا اور کہا کہ ان مقابلوں کو وسعت دینے کی کوشش جاری رہے گی

انہوں نے پردیس میں ان قرآنی مقابلوں کے انعقاد پر منتظمین کو سراہا

ایران کے حسین حیدر زادہ او رحمت‌الله بیات نے قرآنی امور پر قاریوں کی رہنمائی کی اور شرکاء کو طریقہ کار کے اصولوں سے آگاہ کیا۔

شمالی یورپ میں قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب + تصاویر

اختتامی تقریب میں شریک افراد نے اختتام پر حجت‌الاسلام‌و‌المسلمین حکیم الهی کی امامت میں نماز ادا کی۔

شمالی یورپ کے قرآنی مقابلوں میں قرائت، حفظ، ترتیل، اذان، اور مفاهیم کا شعبہ شامل ہے۔

شمالی یورپ میں قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب + تصاویر

3522177

نظرات بینندگان
captcha