
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «المصریون» کے مطابق حافظات قرآن مجید کے اعزاز میں تقریب ترک فلاحی فاونڈیشن کے تعاون سے منعقد کی ہوئی ۔
پروگرام کے انچارج کے مطابق کچھ طالبات نے ممکمل اور بعض نے کمتر سپاروے حفظ کیے تھے۔
رپورٹ کے مطابق تقریب غزہ کے ثقافتی مرکز «رشاد الشوا» میں منعقد کی گیی جسمیں اعلی پوزیشن لینے والوں کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر کو نقد اور قیمتی انعامات دیے گیے۔
جہاں ایک طرف بہت سے ترک فلاحی ادارے غزہ میں مختلف حوالوں سے ثقافتی اور فلاحی کاموں میں تعاون کررہے ہیں وہاں دوسری جانب ترکی نے غزہ کا محاصرہ کرنے والے غاصب اسرائیل سے تعلقات استوار کرنا شروع کردیا ہے۔
غزہ میں ترک ڈیولپمنٹ آرگنایزیشن «تیکا»، ترک ہلال احمر، ترک فلاحی تنظیمیں «یاردام الی» وغیرہ کام کررہی ہیں۔