
ایکنا – فلپائن کے شہر مانیل میں قائم ایرانی رایزنی مرکز کے مطابق عید قربان کی مناسبت سے فلپائن کے مرکز دارالقرآن «محمد رسولالله(ص)» کے طالبعلوں کا جشن ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے مسجد آبی میں منعقد کیا گیا.
پروگرام میں فلپاین کے ثقافتی مرکز کے ڈایریکٹر کاماد ـ آ ـ ادریس، ثقافتی مرکز کے سفیر، جعفر روناس، آبی مسجد کے انچارج جادجوری آراسا، مسجد کے امام، عبدالرافی سیدی، کے علاوہ ۳۰ فارغ التحصل طلبا و طالبات اس موجود تھیں۔
پروگرام کا آغاز فلپاین کے قومی ترانے سے ہوا جسکے بعد قاری عبدالعزیز سلیمان نے تلاوت کی ۔ پروگرام سے
استاد بیان رادیه نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے قرآنی امور سے متعلق اظھار خیال کیا
مسجد آبی کے ڈائریکٹر نے قرآنی پروگرام کے انعقاد میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون کا شکریہ ادا کیا.
ایرانی ثقافتی مرکز کےقائم مقام ڈایریکٹر نے عید قربان کی مبارکبادی دیتے ہوئے قرآنی پروگرام کے انعقاد کو سراہا
جعفر روناس نے کہا کہ قرآن کورس کے اختتام پر تیس طلبا و طالبات کو کامیابی کے اسناد جاری کیے جارہے ہیں۔
مسجد کے امام عبدالرافی سیدی نے قرآن تعلیمات پر عمل کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عید قربان یا عید الاضحی حضرت ابراهیم(ع) کی قربانی کی یاد دلاتی ہے۔
پروگرام میں کامیاب ہونے والے دو قاریوں نے تلاوت کا شرف بھی حاصل کیا۔
فلپاین کے ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر کاماد ـ آ ـ ادریس نے قرآنی پروگرام کے حوالے سے اظھار خیال کے بعد کہا کہ فلپاین میں تمام نشیب و فراز کے باوجود یہاں کے مسلمانوں نے اپنی ثقافت کو زندہ رکھا ہے جسپر فخر کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلپاین کی اکثر ثقافتوں کی جڑیں ہماری ثقافت سے متاثر شدہ ہیں ۔
پروگرام کے آخر میں کامیاب ہونے والے طلبا اور طالبات میں اسناد تقسیم کیے گیے۔














