زائرین کی مشکلات؛ مجلس وحدت رہنما کا دورہ تفتان+ تصاویر

IQNA

زائرین کی مشکلات؛ مجلس وحدت رہنما کا دورہ تفتان+ تصاویر

8:38 - September 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3501590
بین الاقوامی گروپ: پاک ایران بارڈر پر زائرین کے لیے وسیع ریسٹ ہاوس کی تعمیر کا کام جلد تعمیرمکمل کیا جائے گا ۔ علامہ راجا ناصر کو یقین دہانی
زائرین کی مشکلات؛ مجلس وحدت رہنما کا دورہ تفتان
ایکنا نیوز- مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دورہ تافتان کے بعد کوئٹہ واپس پہنچ گئے ہیں ۔ 
اس دورہ تافتان بارڈر میں مجلس وحدت المسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا ، رکن شوری عالی اور امام جمعہ مولانا سید ھاشم موسوی ، مولانا ولایت جعفری اور دیگر رھنما و مسئولین بھی انکے ھمراہ تھے ۔ 
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گذشتہ دو روز قبل کوئٹہ سے براستہ روڈ دالبنئدین اور تافتان بارڈر کا سفر کیا تھا تاکہ وھاں پہ زائرین امام حسین (ع) و امام رضا (ع) کو درپیش مسائل کا جائزہ لے سکیں اور انکے حل کیلیے وفاقی وزیر داخلہ چودھدری نثار علی خان اور بلوچستان کی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ان مسائل کو حل کیا جاسکے ۔ 
زائرین کی مشکلات؛ مجلس وحدت رہنما کا دورہ تفتان

علامہ راجہ ناصر نے ایک تافتان - ایران بارڈر پہ زائرین کے ھمراہ  رات گزاری اور دوران قیام انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے دالبنئدین-تافتان سے رکن امان اللہ ، کمشنر دالبنئدین ، ڈپٹی کمشنر ، ونگ کمانڈر ایف سی کرنل قمر رشید ، ایف آئی اے اور ایگریشن افس کے حکام سے ملاقاتیں کی تاکہ مسائل کا باریک بینی سے جائزہ لیا جاسکے ۔ جبکہ اس موقع پہ انہوں نے زائرین سے بھی ملاقات کی اور خطاب کیا ۔۔ 
زائرین کی مشکلات؛ مجلس وحدت رہنما کا دورہ تفتان

علامہ راجا ناصر نے دوران سفر مجلس وحدت المسلمین کے رکن اسمبلی آغا محمد رضا کی تجویز پہ حکومت بلوچستان کی جانب سے زیر تعمیر ' پاکستان ھاوس ' کا بھی دورہ کیا اور اس موقع پہ انتظامیہ نے انکو یقین دلایا کی اسکی تعمیر کو آئندہ چندہ ماہ میں مکمل کرنے کی کوشیش کرینگے ۔۔ 
انتظامیہ کے افسران اور ایف سی و ایف آئی اے کے حکام نے بھی قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کو درپیش سہولیات اور مسائل کے بارے میں اگاہ کیا اور انکو زائرین کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا .
قابل ذکر ہے کہ اگر سیکورٹی کے مسایل کو درست بنیادوں پر حل کیا جایے تو دیگر تمام مسایل خودبخود حل ہو اور زحمات سے حکومت اور عوام دونوں کو چھٹکار ملے۔

زائرین کی مشکلات؛ مجلس وحدت رہنما کا دورہ تفتان
نظرات بینندگان
captcha