
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «stokesentinel» کے مطابق شاف محمد کے فرضی نام سے ایک شخص نے فیس بک پر دھمکی دی ہے کہ مساجد اور اسلامی مراکز کو اس ہفتے آتش بازی کے اختتام پر پر آگ لگا دی جائے گی اور اسکی تصاویر اپ لوڑ کرنے اور عوام سے حمایت کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جس سے ایک خوف کی فضا پیدا ہوچکی ہے۔
برطانوی پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کی ہے اور عوام سے مدد مانگی ہے تاکہ اس فرد کو گرفتار کیا جاسکے۔
رپورٹ کے مطابق اس ہفتے کے آخر میں آتش بازی کے پروگرام کے حوالے سے مسلم نشین علاقوں میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے
اسٹوک سٹی کے پولیس افیسر پائول جانسن نے کہا ہے کہ پولیس جرایم روکنے کے حوالے سے تندہی سے کام کررہی ہے
انکا کہنا تھا : عوام ہوشیاری اور بیداری سے جرایم روکنے میں مدد کرسکتے ہیں۔