
ایکنا نیوز- «رشیا ٹوڈے» کے ایڈیٹر انچیف ورونیکا کراشنینیکووا(Veronika Krasheninnikova) جو بین الاقوامی مطبوعاتی نمایش میں شرکت کررہی ہیں انہوں نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ آج پھر معرکہ حق و باطل گرم ہے اور جس طرح سے امام حسین نے یزید کی بیعت کا انکار کیا تھا اسی طرح امام خمینی نے شاہ ایران کو ماننے سے انکار کیا۔
ایران اور روس کے تعلقات کے استحکام پر تاکید کرتے ہوئے روسی صحافی نے نے وہابیوں کو یزیدی قرار دیتے ہوئے کہا
شام میں ایران اور روس کے علاوہ تمام مدافعین حرم امام حسین(ع) کی سیرت اور اصول پر عمل کررہے ہیں۔
کراشنینکوا نے کہا کہ سردار سلیمانی سب کے لیے قابل افتخار ہے اور دہشت گردی کے مقابلے میں ہم سب پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں
ورونیکا کراشنینکوا نے عراق اور شام کی جنگوں کے حوالے سے نرم جنگ کو کامیابی کے لیے اہم زریعہ قرار دیا اور کہا کہ ایران اور روس کے خلاف اس وقت میڈیا پربھی سخت جنگ ہےشروع کی گیی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس سال سے ایران کی طرح روس بھی میڈیا وار پر توجہ فوکس کرچکا ہے اور «رشیا ٹوڈے» اور اسپوٹنیک نیوز اسی تناظر میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایران کا پریس چینل بھی کامیابی سے کام کررہا ہے۔
ورونیکا کراشنینکوا نے کہا کہ دہشت گردی کے مقابلے کے لیے تمام ایرانی میڈیا سے بھرپور تعاون کے لیے ہم آمادہ ہیں ۔