نجف ؛ بین الاقوامی خطاطی مقابلوں کا اعلان

IQNA

نجف ؛ بین الاقوامی خطاطی مقابلوں کا اعلان

8:14 - January 06, 2017
خبر کا کوڈ: 3502245
بین الاقوامی گروپ: نجف اشرف میں «السفیر» فیسٹیول اورساتواں بین الاقوامی خطاطی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے

نجف ؛ بین الاقوامی خطاطی مقابلوں کا اعلان


ایکنا نیوز- مسجد الکوفہ نیوز ویب سایٹ کے مطابق «السفیر» فیسٹیول مسجد کوفہ اور دیگر مقدس مقامات کے تعاون سے جون میں منعقد کیا جائے گا

اس ثقافتی فیسٹیول کے ہمراہ «السفیر» خطاطی مقابلہ بھی منعقد ہوگا اور اسکا مقصد

امام علی(ع) کی سنت کا احیاء بتایا جاتا ہے کیونکہ آپ کو «خط عربی» کا پہلا خطاط قرار دیا جاتا ہے

مقابلوں میں شرکت کے خواہشمند خطاط خط نستعلیق، کوفی، نسخ اور ثلث جلی و میں قرآنی آیات لکھ کر شرکت کرسکتے ہیں ۔


خطاطی کے تمام اصول و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے صاف اورغلطی سے پاک آیات لکھ کرخطاطی پوسٹ کرکے مقابلے میں شرکت کی جاسکتی ہے

تمام ملنے والے آثار کمیٹی کے حق میں محفوظ ہوگا اور کسی تحریر کو واپس نہیں کیا جائے گا ۔


خطاطی کرنے والے افراد سے گذارش کی جاتی ہے کہ اپنے بائیوگرافی اور پاسپورٹ کی کاپی خطاطی کے ہمراہ کمیٹی کو ارسال کریں جسپر ای میل ایڈریس اور موبایل نمبر لازمی درج ہو۔

قابل ذکر ہے کہ مقابلوں میں شرکت کے لیے اکیس مارچ تک خطاطی آثار بیھجوانا لازمی ہے جبکہ تیرہ مئی کو اختتامی تقریب میں کامیاب خطاط کو انعامات دیے جائیں گے۔

3559750

نظرات بینندگان
captcha