
ایکنا نیوز- گیارویں آفتاب امامت امام حسن عسكرى عليه السّلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مغربی آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جشن میلاد منایا گیا ۔
جشن میلاد ہفتے کو نماز مغربین باجماعت کے بعد ساڑھے سات بجے شروع کیا گیا جس سے خطاب میں حجت الاسلام غلام علی حیدری نے امام حسن عسكرى عليه السّلام کی شخصیت اور فرمودات پر روشنی ڈالتے ہوئے آپکی سیرت اور روش کو تمام انسانوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے بہترین مثال قرار دیا۔
جشن میلاد میں نوجوان منقبت خوانوں نے بھی اردو اور فارسی زبان میں شان اہل بیت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔
مجلس کے آخرمیں ولادت امام حسن عسكرى عليه السّلام کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور شیرینی تقسیم کی گیی ۔

