ہالینڈ میں مساجد بند کرنے کا فیصلہ

IQNA

ہالینڈ میں مساجد بند کرنے کا فیصلہ

7:45 - February 01, 2017
خبر کا کوڈ: 3502412
بین الاقوامی گروپ: کینیڈا کی ریاست «کبک» کی مسجد پرحملے بعد ہالینڈ میں چار بڑی مساجد کو عارضی طور پر بند کردی گئیں

ہالینڈ میں مساجد بند کرنے کا فیصلہ


ایکنا نیوز- عربی نیوز ایجنسی «اینا» کے مطابق ہالینڈ کے اہم شہروں ایمسٹرڈم، روٹرڈام، لاھہ اور اوٹرخٹ میں سیکورٹی وجوہات پر چار اہم مساجد بند کردی گیی ہیں

رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ کینیڈا مسجد پر حملے میں چھ افراد کے جان بحق کو دیکھتے ہوئے مساجد کی منتظمین کے مشورے اور ہدایات پر سیکورٹی مسایل کو مدنظر رکھتے ہویے مذکورہ اقدام اٹھایا گیا ہے

ان مساجد میں عام طور پر مراکشی نژاد مسلمان نماز کے لیے آتے ہیں اور مسجد متولیوں کی حمایت کے بعد مساجد کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


ان مساجد کے نمایندوں نے مشترکہ بیان میں آیا ہے : ہم اس بات کی اہمیت کو سمجھتے ہیں کہ مساجد کا دوازہ ہمیشہ نمازیوں پر کھولا رکھنا چاہیے مگر ہم انتہایی مجبوری میں یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔


ابھی تک یہ کنفرم نہیں ہوسکا ہے کہ کیا ان مساجد کو کوئی دھمکی بھی ملی ہے کہ نہیں، اور اسی طرح یہ بھی واضح نہیں کہ کب تک یا کتنی مدت کے لیے مساجد کو بند کیا گیا ہے

قابل ذکر ہے کہ اتوار کو کینیڈا کی ایک مسجد پر حملے میں چھ نمازی جان بحق اور کئی دیگر زخمی ہوگیے تھے۔

3568706

نظرات بینندگان
captcha