تکفیری دہشت گردوں کے سہولت کاروں کےخلاف ملک گیر کارروائی کا فیصلہ

IQNA

تکفیری دہشت گردوں کے سہولت کاروں کےخلاف ملک گیر کارروائی کا فیصلہ

7:45 - February 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3502505
بین الاقوامی گروپ: جنوبی پنجاب سمیت تکفیری دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور پناہ دینے والوں کے خلاف ملک گیر کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایکنا نیوز- پاکستان میڈیا کے مطابق بلاخر پنجاب میں بھی آپریشن کا حکم صادر کردیا گیا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا، جہاں ان کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹرز میں سیکیورٹی معاملات پر اہم اجلاس ہوا۔

جلاس کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’ایسے واقعات دہشت گردی کے خلاف ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہر طرح کے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں، مالی معاونت کرنے والوں اور پناہ دینے والوں کے خلاف سخت اور ملک گیر کارروائی ہوگی، جبکہ دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔‘

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پنجاب میں کراچی طرز پر اصل ذمہ داروں اور سہولت کاروں کے خلاف صحیح معنوں میں آپریشن کرکے ملک میں دیرپا امن کے لیے اقدام کیا جاتا ہے یا صرف چند دکھاوے کے چھاپے مار کروقتی طور پر عوام کے جذبات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔


نظرات بینندگان
captcha