
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Catholic News Agency» کے مطابق پاپ نے پیغام میں کہا ہے کہ کوئی بھی خیانت کار اور کوئی مذہب دہشت گرد نہیں
انکا کہنا تھا : عیسائی دہشت گردی ، یہودی دہشت گردی اور اسلامی دہشت گردی کا وجود نہیں، فقیر لوگوں پر دہشت گردی کا لیبل لگایا جاتا ہے اور بلاشبہ عدل و انصاف کے فقدان کے سبب برابری کے مواقع موجود نہیں اور ان حالات میں بحران جنم لیتا ہے ۔
پاپ فرانسیس نے مزید کہا ہے: اکثر مذاہب میں ایسے لوگ موجود ہیں جو شدت پسندی کی جانب رجحان پیدا کرلیتے ہیں اور پھر حالات کے دھارے میں یہ لوگ بدترین کاموں میں ہاتھ ڈالتے ہیں۔
انکا کہنا تھا : میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں ملکر نفرت کی جگہ عشق کو عام کریں، اختلاف کو چھوڑ کر وحدت اور باطل کو چھوڑ کر حقیقیت کی طرف رجوع کریں
تین روزہ بین المذاہب نشست آج کیلفورینا کے شہر مڈسٹو میں اختتتام پذیر ہوگی ۔