رھبر معظم نے نیے ہجری شمسی سال کو مضبوط اقتصاد؛ پيداوار اورروزگار کا عنوان دے دیا

IQNA

رھبر معظم نے نیے ہجری شمسی سال کو مضبوط اقتصاد؛ پيداوار اورروزگار کا عنوان دے دیا

7:46 - March 21, 2017
خبر کا کوڈ: 3502702
بین الاقوامی گروپ: نوروز کے پیغام میں ایرانی قوم اور دنیا کی تمام مسلم اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گزشتہ سال کو ایران اور ایرانی قوم کے لئے عزت و وقار اور امن و آشتی کا سال قرار دیا۔

رھبر معظم نے نیے ہجری شمسی سال کو مضبوط اقتصاد؛ پيداوار اورروزگار کا عنوان دے دیا


ایکنا نیوز- رہبری ویب سایٹ کے مطابق رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے یوم ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور عید نوروز کی ایران کی عظیم قوم، ملک کے نوجوانوں، عوام کے سبھی طبقات، خاص طور پر شہیدوں اور ملک کے دفاع میں جانبازی اور جاں نثاری کرنے والے مجاہدین کے اہل خانہ اور اسی طرح ان تمام اقوام کو بھی مبارکباد پیش کی ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے گزشتہ ہجری شمسی سال کو ایرانی قوم کے لئے خوشی اورغمی دونوں کا حامل قرار دیا۔

آپ نے فرمایا کہ گزشتہ ہجری شمسی سال ایران اور ایرانی قوم کے لئے عزت و سربلندی کا سال رہا ہے۔

آپ نے فرمایا کہ دنیا میں ہر جگہ ہمارے دشمنوں نے ایرانی قوم کی طاقت و توانائی اور عظمت کا اعتراف کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکہ کے صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جو بے احترامی کی، عوام نے بائیس بہمن یوم آزادی کے جلوسوں میں اپنی پر جوش وخروش شرکت سے، حمیت و غیرت کے ساتھ اس کا جواب دیا۔

انہوں نے اندرون ملك كي پيداوار ميں اضافہ، روزگار كے مواقع كي فراہمي اور بے روزگای كے خاتمے بالخصوص مہنگائي ميں كمي كرنے كي ضرورت پر زور ديا.

انہوں نے اپنے نوروز پيغام ميں مزيد فرمايا كہ مزاحمتی اقتصاد سے ملكي معاشي مشكلات كا خاتمہ، اندروني پيداوار ميں اضافہ، روزگار كے مواقع كي بہتر فراہمي اور عوام كي ضروريات پوری كرنے كيلئے اہم ذريعہ ہے.

رہبر انقلاب اسلامی نے اس سال کو ’’مزاحمتی اقتصاد؛ پیداوار۔ روزگار‘‘ کا نام دیتے ہوئے حكام سے مطالبہ كيا كہ مزاحمتي اقتصاد؛ پيداوار-روزگار پر عمل كرنے كيلئے اپني كوششوں كو تيز كريں.

آيت اللہ خامنہ ای مزيد فرمايا كہ وطن كے ہيرو، ماہرين، سائنسدانوں اور كھيلاڑيوں نے مختلف ميدانوں ميں فتوحات حاصل كركے خطي اور عالمي فورمز ميں اسلامي جمہوريہ ايران كا نام روشن كرتے رہے ہيں.

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام نوروز میں فرمایا کہ رمضان المبارک میں یوم القدس کے موقع پر، عوام کے عظیم الشان اجتماع نے اس ملک کے تشخص اور اہداف کو پوری دنیا پر واضح کر دیا۔

امام خامنہ ای نے اپنے پیغام نوروز میں فرمایا کہ علاقے کے پر تلاطم ماحول بلکہ بین الاقوامی بحرانی حالات میں، ملک میں پایا جانے والا امن و امان ایرانی قوم کے لئے ایک بہت بڑا اور عظیم امتیاز ہے۔

آپ نے فرمایا کہ آج ہمارے اطراف میں مشرق، جنوب مشرق سے لے کر شمال مغرب تک، سبھی ممالک بد امنی سے دوچار ہیں، پورا علاقہ بدامنی کا شکار ہے، لیکن پورے سال ایران میں پائیدار امن و سلامتی رہی ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ پورے ملک میں ہزاروں نوجوانوں کی علمی، سائنسی، ثقافتی، کھیل کود سے متعلق اور پیداواری سرگرمیاں، ان کے نئے کام اور نئی ایجادات گزشتہ سال کے دوران ایران اور ایرانی قوم کی اہم کامیابیوں اور مثبت پہلوؤں میں شامل ہیں۔ آپ نے گزشتہ ہجری شمسی سال کے دوران جاری پرجوش اور مفید دینی سرگرمیوں آئمہ اطہار علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے اقدامات، اعتکاف، عبادات، عاشورائے حسینی کے اجتماعات اور اربعین حسینی کے عظیم الشان پیدل مارچ کو ملک اور قوم کے لئے باعث افتخار مؤمنانہ اقدامات میں شمار کیا۔

انہوں عوامی مشکلات کے حل کے لیے بہترین اقدامات اور حکومتی کوششوں میں تیزی کو ضروری قرار دیا.

3585319

نظرات بینندگان
captcha