اتحاد ہماری ترجیح ہے، مثبت سوچ رکھنے والے شیعہ گروہوں سے بات کرسکتے ہیں، علامہ ساجد نقوی

IQNA

اتحاد ہماری ترجیح ہے، مثبت سوچ رکھنے والے شیعہ گروہوں سے بات کرسکتے ہیں، علامہ ساجد نقوی

13:42 - May 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3502988
بین الاقوامی گروپ: مولانا سبطین کاظمی اس مقدمے میں بیگناہ ہیں، ہم عدالت میں ریکارڈ پیش کرسکتے اور گواہی کیلئے میں خود بھی عدالت جا سکتا ہوں

ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے راولپنڈی میں شیعہ علماء کونسل پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مذہبی نہیں، سیاسی انداز سے حصہ لیں گے، اتحاد بین المسلمین کیساتھ اتحاد بین المومنین بھی ہماری ترجیحات میں ہے، مثبت سوچ رکھنے والے گروہوں سے بات کرسکتے ہیں، تحریک جعفریہ پاکستان پر پابندی ختم کرنے کی مخالفت ایجنسیاں کیوں کر رہی ہیں؟ وزیر داخلہ اور وزیراعظم کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں، 10 سال سے چھاپے مارے جا رہے ہیں، آج تک تحریک جعفریہ کیخلاف ریاستی اداروں کو کوئی ثبوت نہیں ملا۔ 

انہوں نے کہا کہ مولانا محمد سبطین کاظمی بے گناہ ہیں، ہم عدالت میں ریکارڈ پیش کرسکتے اور گواہی دینے کیلئے میں خود بھی عدالت جا سکتا ہوں۔ علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ شیعہ مذہبی طور پر باشعور لیکن سیاسی طور اس حوالے سے مسایل ہیں، جس طرح چند مخصوص سیٹیں جیتنے والی مذہبی جماعتوں کے کارکن ہیں، البتہ ہمارے انتخابی سیاست میں حصہ لینے کے باعث تبدیلی آ رہی ہے، جس کا مظاہرہ ملک کے متعدد انتخابی حلقوں میں ہوچکا ہے

نظرات بینندگان
captcha