ترکی؛ مولوی میوزیم ، قدیم قرآنی نسخوں کا خزانہ

IQNA

ترکی؛ مولوی میوزیم ، قدیم قرآنی نسخوں کا خزانہ

10:54 - July 02, 2017
خبر کا کوڈ: 3503217
بین الاقوامی گروپ: غازی انتب میں مولوی فاونڈیشن کی کوششوں سے سیاحوں کے لیے قرآنی نسخوں کی نمائش کی سہولت فراہم کی گیی ہے۔

ترکی؛ مولوی میوزیم ، قدیم قرآنی نسخوں کا خزانہ


ایکنا نیوز- روزنامه «ڈیلی صباح» کے مطابق دس سالوں سے مذکورہ میوزم چار سو قدیم قرآنی نسخوں کے ساتھ سیاحوں کے لیے اہم مرکز کے طور پر خدمات پیش کررہا ہے

قرآنی نسخے سلجوقی اور عثمانی دور سے متعلق بتایے جاتے ہیں اور سالانہ تیس ہزار سیاح ان نسخوں کو دیکھنے اس میوزیم کا دورہ کرتے ہیں ۔

میوزیم کے ڈایریکٹر عیسی گوون کا کہنا ہے کہ یہ نسخے ۱۰۰ سے ۷۰۰ سال پرانے ہیں اور اسکی جمع آوری کے لیے بہت سے کاوشیں ہوئی ہیں۔


گوون کا کہنا ہے : ہم غازی انتب اور آناتولی کی ثقافتی میراث کو نسل جدید کے لیے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں ۔

انکا کہنا تھا کہ مولوی فاونڈشین اور میوزیم میں سب سے زیادہ پرانے قرآنی نسخے موجود ہیں اور اسکی حفاظت کے لیے کام جاری ہے ۔

3614106

نظرات بینندگان
captcha