
ایکنا نیوز- عمانی اخبار روزنامہ «الوطن» کے مطابق گذشتہ مہینے سے رجسٹریشن شروع ہونے کے بعد«سلطان قابوس» مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے
اس مرحلے میں فاینل کے لیے حفاظ کرام کا انتخاب کیا جائے گا ۔
«سلطان قابوس» قرآنی مقابلوں کے ادارے کے ڈایریکٹر«علی عبدالله صقری» کے مطابق مقابلوں میں شرکت کے لیے چند پاروں کا حفظ لازمی ہے
انکا کہنا تھا کہ ان مقابلوں سے عمان کو حفظ کے شعبے میں بہت فایدہ ملا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ اب تک بین الاقوامی سطح پر بہت سے عمان کے نمایندے اعلی مقامات حاصل کرچکے ہیں۔
صقری کے مطابق اس سال شرکت کرنے والوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوچکا ہے اور ہر گروپ سے آٹھ حفاظ اگلے مرحلے کے لیے منتخب کیے جائیں گے۔
انکے مطابق مقابلوں میں ۲ هزار ایک سو چھپن طلبا و طالبات مختلف شہروں سے شریک ہیں۔
ستایسویں «سلطان قابوس» قرآنی مقابلوں میں حفظ اور تجوید کے متختلف کیٹگریز شامل ہیں۔
«سلطان قابوس» قرآنی مقابلوں میں شرکت کے لیے لازمی ہے کہ حفاظ کرام کا تعلق عمان کا شہری ہو۔