
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق قرآنی ٹی وی کے پروگرام «رصد» سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر مجید مشکی نے قرآنی سرگرمیوں کا ذکر کیا۔
پروگرام سے خطاب میں انکا کہنا تھا: آرمینیا میں مختلف مذاہب بالخصوص عیسائیوں کے لیے آرمینیا کی زبان میں قرآنی ترجمے کا کام شروع ہوچکا ہے اور اسکو ثقافتی مرکز کی ویب سایٹ پر بھی اپ لوڈ کیا جارہا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ اس زبان میں اس سے پہلے قرآن کا ترجمہ ہوچکا ہے مگر اسکی کیفیت اچھی نہ تھی اور اب جدید انداز میں قرآن کے پندرہ پاروں کا ترجمہ ہوچکا ہے جسکو مسجد «کبود ایروان» کی ویب سایٹ پر عوام کے استفادے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کیا جارہا ہے۔
مشکی نے ایرانی مرکز کے تحقیقی، تعلیمی اور تبلیغی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی قفقاز میں مسجد «کبود ایروان» ۲۶۰ سالہ تاریخ کے ساتھ قدیم ترین مساجد میں شمار کیا جاتا ہے جو ایرانی مرکز کی ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مسجد میں مختلف عمر کے افراد کے لیے مختلف قرآنی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔