مغربی ممالک، پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں۔ ثروت اعجاز قادری

IQNA

مغربی ممالک، پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں۔ ثروت اعجاز قادری

15:29 - December 06, 2017
خبر کا کوڈ: 3503903
بین الاقوامی گروپ:مغربی ممالک عراق، شام اور افغانستان کی طرح پاکستان میں بھی دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دے کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایکنا نیوز- شفقنا-سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک پاکستان سمیت دیگر اسلامی ملکوں میں اسلامی مذاہب و مسالک کے پیروکاروں کو آپس میں لڑانے کی سازش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک عراق، شام اور افغانستان کی طرح پاکستان میں بھی دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دے کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

 ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا ہے کہ ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کی وجہ سے ملک میں کئی سال سے جاری دہشت گردانہ واقعات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جبکہ پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور پاکستان اب تک ستر ہزار جانوں کی قربان دے چکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت، افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ کے شہر خیرپور میں جشن عید میلادالبنی کے اجتماع پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

 
نظرات بینندگان
captcha