ہندوستان؛ صوفیاء گروپ کے سربراہ کا پیغام وحدت

IQNA

ہندوستان؛ صوفیاء گروپ کے سربراہ کا پیغام وحدت

7:46 - December 13, 2017
خبر کا کوڈ: 3503936
بین الاقوامی گروپ: مولانا فضل المتین نے اسلام دشمن طاقتوں کے مقابلے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کا واحد راستہ وحدت اسلامی ہے۔

ہندوستان؛ صوفیاء گروپ کے سربراہ کا پیغام وحدت

 

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق بین الاقوامی خسرو اجلاس اور کلاسیکل موسیقی پروگرام

 «نوای مخالف» حیدرآباد کے «سالار خان جنگ» کمپلیکس میں منعقد ہوا۔

 

 

اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان میں «چشتیه» گروپ درگاہ غریب نواز اجمیر شریف کے رہنما مولانا فضل المتین، نے رسول اكرم (ص) کی سیرت کو مینارہ ہدایت قرار دیا

 

 

انہوں نے تمام انسانیت کی کامیابی کے لیے رسول اکرم کی سیرت کو معیار قرار دیتے ہوئے کہا : رسول اکرم نے اعلی اخلاق سے تمام قبایل کو آپس میں شیر و شکر اور اسلام دشمن طاقتوں کو شکست سے دوچار کیا

 

 

مولانا فضل المتین کا کہنا تھا کہ حضرت محمد(ص) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اتحاد ہی سے ہم دشمنوں کو شکست دیں سکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ جو لوگ اسلام کو تشدد کا مذہب دکھانے کی کوشش کررہا ہے انکے مقابلے میں وحدت سب کا فرض ہے۔

 

ایرانی ثقافتی مرکز بمبئی کے تعاون سے اس موقع ہر ایرانی موسیقی گروپ «نوای مخالف» نے فن کا بھی مظاہرہ کیا/.

3672052

نظرات بینندگان
captcha