کویت قرآنی ایوارڈ مقابلوں میں ۷۹ ممالک کی شرکت

IQNA

کویت قرآنی ایوارڈ مقابلوں میں ۷۹ ممالک کی شرکت

7:01 - April 10, 2018
خبر کا کوڈ: 3504425
بین الاقوامی گروپ: وزارت اوقاف کے سیکریٹری فرید عمادی کے مطابق نویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ۷۹ ممالک سے ۱۳۸ قرآء اور حفاظ کرام شریک ہوں گے

کویت قرآنی ایوارڈ مقابلوں میں ۷۹ ممالک کی شرکت

ایکنا نیوز- کویتی اخبار لانباء کے مطابق وزارت اوقاف کے سیکریٹری فرید عمادی کے مطابق نویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ۷۹ ممالک سے ۱۳۸ قرآء اور حفاظ کرام حفظ،تجوید اور حسن قرآت کے مقابلوں میں شریک ہوں گے جسکا مقصد قرآنی تعلیمات کی ترویج، جوانوں کی حوصلہ افزائی اور اسلامی ممالک کے قرآء میں تبادلہ خیال کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

 

 

وزارت اوقاف کے اسلامی اسٹڈی سنٹر کے ڈپٹی ولید شعیب نے پریس کانفرنس سے کہا: مقابلوں میں ۱۳۹ میں سے۷۲ طلبا حفظ کل قرآن بمع تجوید، انیس دیگر حفظ کل ہمراہ قرائات قرآنی اور ۳۹ دیگر تلاوت اور ترتیل میں شریک ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ کویت کے تین نمایندے مقابلوں میں شریک ہیں جبکہ  ۳۷ ممالک کے نمایندوں کو وزارت خارجہ کی طرف سے ویزے جاری ہوں گے اور  ۳۴ ممالک سے طلبا انٹر نیٹ کے زریعے حصہ لیں گے۔

 

شعیب کے مطابق حفظ کل قرآن همراه تجوید، حفظ کل قرآن بمع قرائات عشرہ قرآن، تلاوت اور ترتیل کے مقابلے منعقد ہوں گے

 

مقابلوں کے مقام اول حاصل کرنے والوں کے لیے  ۱۳۰ هزار دینار کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

کویت ایوارڈ مقابلے  ۱۰ سے ۱۸ اپریل تک منعقد ہوں گے جبکہ ایران سے محمدجواد دلفانی، حفظ قرآن اورمهدی غلام‌نژاد،  حسن قرآت میں شریک ہے۔

گذشتہ سال کے مقابلوں میں ایران کے نمایندوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔/

 

3704262

نظرات بینندگان
captcha