کس قانون کے تحت کالعدم جماعتوں کو کلین چٹ دی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

IQNA

کس قانون کے تحت کالعدم جماعتوں کو کلین چٹ دی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

16:15 - July 16, 2018
خبر کا کوڈ: 3504833
بین الاقوامی گروپ: الیکشن سے قبل کالعدم جماعتوں۔کو الیکشن میں داخل کرنا تشویش ناک ہے، نیکٹا نے کس قانون کے تحت کالعدم جماعتوں کو کلین چٹ دی ہے

ایکنا نیوز- شفقنا- سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہحالیہ دنوں میں ہونے والی دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، ہارون بلور کی شہادت المناک اور پاکستان کا نقصان ہوا ہے،الیکشن سے قبل کالعدم جماعتوں۔کو الیکشن میں داخل کرنا تشویش ناک ہے، نیکٹا نے کس قانون کے تحت کالعدم جماعتوں کو کلین چٹ دی ہے*

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتوں کی الیکشن کمپین میں مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں، شریف خاندان کو ان کے گناہوں کی سزا مل رہی ہے، شریف خاندان قانون شکن ہیں ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہونا چاہئے*

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ایک طرف دہشتگرد اور دوسری طرف شریف خاندان ملک میں بے چینی پھیلا رہے ہیں ، ہماری جماعت کے قائدین کو باوجود سیکورٹی تھرٹ ان سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہےداعش پاکستان کے لئے حقیقی خطرہ ہے, انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کو سپورٹ کر رہے ہیں

نظرات بینندگان
captcha