یونیسف کا پیغام سلامتی کونسل کے نام؛ یمنی بچوں کا قتل عام کافی ہے

IQNA

یونیسف کا پیغام سلامتی کونسل کے نام؛ یمنی بچوں کا قتل عام کافی ہے

8:58 - August 11, 2018
خبر کا کوڈ: 3504947
بین الاقوامی گروپ: بچوں کی عالمی تنظیم یونیسف نے یمنی بچوں کے قتل عام کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ بس بہت ہوچکا ۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے مساء پریس کے مطابق یونیسف کی اعلی اہلکار خاتون هنریٹا فور نے یمن میں بچوں کی بس کو بموں سے اڑانے پر افسوسناک اور وحشیانہ قرار دیا۔

 

بیان میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یمنی بچوں پر ظلم کو سلسلہ بند کرنا ہوگا۔

 

هنریٹا فور کے مطابق اس جنگ میں مارچ ۲۰۱۵ سے اب تک ۲۴۰۰ بچے شہید اور ۳۶۰۰ دیگر زخمی ہوچکے ہیں جنمیں بہت سے بچوں کو اسکولوں اور ہسپتالوں میں طیاروں سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔ یونیسف نے اس صورتحال پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے روک تھام کا مطالبہ کیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز سعودی اتحادی فورسز کے جنگی طیاروں نے اسکول بس کو نشانہ بنایا جنمیں سینکڑوں بچے شہید اور زخمی ہوئے تھے جس پر عالمی اعتراضات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔/

3737309

نظرات بینندگان
captcha