چہلم امام عالی مقام پر زائرین کے لیے میڈیکل سہولیات

IQNA

چہلم امام عالی مقام پر زائرین کے لیے میڈیکل سہولیات

7:58 - October 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3505251
بین الاقوامی گروپ- آستانہ حسینی کے مطابق میڈیکل سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر امکانات برویے کار لایے جارہے ہیں۔

چہلم امام عالی مقام پر زائرین کے لیے میڈیکل سہولیات

بین الاقوامی گروپ- آستانہ حسینی کے مطابق میڈیکل سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر امکانات برویے کار لایے جارہے ہیں۔

ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے شعبہ میڈیکل کے سربراہ «احمد جلیل الشبری» کا کہنا ہے کہ کربلا کے داخلی راستوں پر چودہ میڈیکل کیمپس لگایے گیے ہیں جنمیں تمام تر سہولیات موجود ہیں۔

انکا کہنا تھا: مخصوص میڈیکل ٹیمیں معاونت کررہی ہیں اور ہسپتال امام زین‌العابدین اور ہسپتال سفیر امام حسین(ع) کے ماہرڈاکٹرز ان کیمپوں میں موجود رہیں گے۔

الشبری کا کہنا تھا: میڈیکل کیمپس میں ایمبولینسیز اور آپریشن تک کی سہولیات فراہم کی گیی ہیں اور ضرورت پڑنے پر مریض کو آپریشن کے لیے امام حسین(ع) کے ہسپتال میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا: اس سال پانچ سو ماہر ڈاکٹروں نے فری خدمات کے لیے آمادگی کا اعلان کیا ہے جبکہ بیس ایمبولینسیز ہر وقت آمادہ خدمت ہیں۔/

3757763

نظرات بینندگان
captcha