
ایکنا نیوز- خبررساں ایجنسی «پژواک» کے مطابق فراہ کے گورنر کے تعاون سے پہلی بار " قرآنی اسٹار" کے عنوان سے قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا جسمیں آٹھ سو حفاظ کرام شریک ہوئے۔
فراہ صوبے کے امور اسلامی کے ڈپٹی محمدصادق حليمى نے مقابلوں کے بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا: سینکڑوں علما ، حفاظ اور قرآء کی شرکت قابل تعریف ہے اور مقابلوں کے نتایج کا اعلان اگلے دوہفتوں میں کیا جائے گا۔
انکا کہنا تھا: «ستاره قرآن» مقابلے کے مقصد حفاظ اور قرآء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور ججز کے فیصلوں کی روشنی میں بارہ نمایاں پوزیشن لینے والوں کو انعامات دیے جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے چوتھے قرآنی مقابلے وزارت امور اسلامی کے تعاون سے کابل میں منعقد ہوچکے ہیں۔/