«پیٹرک بروکس» کے قلم سے؛ تعلیمات مسیح(ع) اور قرآن میں رابطہ

IQNA

«پیٹرک بروکس» کے قلم سے؛ تعلیمات مسیح(ع) اور قرآن میں رابطہ

8:09 - January 05, 2019
خبر کا کوڈ: 3505573
بین الاقوامی گروپ- «تعلیمات مسیح، عربی ـ اسلامی ادبیات میں» کتاب جرمن زبان میں شایع کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق  «پیٹرک بروکس» ( Patrick Brooks  کی کتاب سال ۲۰۱۹ کے آغاز میں جرمن زبان میں شایع ہوچکی ہے۔

 

جرمنی میں ایرانی میگزین کے مطابق کتاب میں اسلامی اور مسیحی ڈایلاگ کے موضوع پر اہم مواد موجود ہے اور بلاشبہ دوعظیم مذاہب کے درمیان اس طرح کی گفتگو وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ اکثر مسیحی افراد سوال کرتے ہیں کہ کیا مسلمان حضرت عیسی کی تعلیمات سے آگاہ ہیں؟

 

پہاڑ کے اوپر جناب عیسی علیہ السلام کا خطبہ بہت معروف ہے جسمیں حضرت عیسی اخلاقی حوالے سے نصحیت فرماتے ہیں اور اس خطبے کے بغیر بین المذاہب گفتگو ناقص رہے گی، لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اسلامی اور عربی ادبیات میں حضرت عیسی کے بہت سی نصیحتیں موجود ہیں۔

«پیٹرک بروکس» کے قلم سے؛ تعلیمات مسیح(ع) اور قرآن میں رابطہ

یہ نصیحتیں قرآن اور سنت و احادیث رسول اکرم سے کافی ملتی جلتی ہیں اور اس کتاب میں اس تعلق کو پیش کرنے کی کوشش کی گیی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پہاڑ کے اوپر خطبہ یا نصیحت «انجیل» کے معروف ترین خطبوں میں شمار ہوتا ہے جسمیں حضرت عیسی مسیح(ع)  فلسطین کے شہر الخلیل کے ایک پہاڑ کے اوپر جسکو کوہ زیتون بھی کہا جاتا ہے اس پہاڑ کے اوپر اپنے حواریوں اور اصحاب سے نصحیت آمیزاخلاقی گفتگو فرماتے ہیں۔

3778156

نظرات بینندگان
captcha