دبئی ، باغ قرآن کا افتتاح

IQNA

دبئی ، باغ قرآن کا افتتاح

10:47 - March 31, 2019
خبر کا کوڈ: 3505929
بین الاقوامی گروپ- قرآنی باغ رسمی طور پر دبئی کے علاقے«الخوانیج» میں افتتاح کیا گیا۔

ایکنا نیوز- امارات نیوز کے مطابق قرآنی باغ کا افتتاح گذشتہ روز کیا گیا جہاں اس سے پہلے جزوی طور پر لوگ سیر کے لیے آتے تھے۔

 

دبئی کے میر نے ٹّویٹ میں تمام اماراتی شہریوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں مفت باغ کی سیر کی دعوت دی ہے ۔

 

دبئی قرآنی باغ علمی اور میڈیکل شعبے میں اسلامی طب کے ادویات کے حوالے سے معروف ہوچکا ہے جہاں مختلف پودوں اور جڑی بوٹیوں کے خواص اور ادویات دستیاب ہیں۔

 

۶۰ ایکڑ پر مشتمل یہ قرآنی باغ دنیا بھر کے سیاح کے لیے پرکشش مقام شمار کیا جاسکتا ہے۔

 

قرآنی باغ میں انار، گندم، انجیر، زیتون، عدس، لہسن، پیاز، انگور، تربوز، مکیی، کھیرا اور کیلوں کے علاوہ مختلف پودے اور پھلوں کے درخت لگایے گیے ہیں۔/

3800363

 

نظرات بینندگان
captcha