لاپتہ افراد مسئلہ،علامہ شہنشاہ نقوی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

IQNA

لاپتہ افراد مسئلہ،علامہ شہنشاہ نقوی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

13:22 - April 30, 2019
خبر کا کوڈ: 3506060
بین الاقوامی گروپ- کراچی میں صدر پاکستان عارف علوی کے گھر کے باہر لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سےجاری دھرنے کو آج دوسرا روز ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں مومنین موجود ہیں۔

ایکنا نیوز- سوشل میڈیا کے مطابق دھرنے کے دوسرے روز دھرنے کی ٍمنتظمین لواحقین سمیت دیگر رہنماوں کی نمائندگی کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے اہم اور پالیسی ساز خطاب کرتے کیا۔

ملک گیر احتجاج کی کال
خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے اعلان کیا کہ اب یہ دھرنا پورے ملک کو جام کردیے گا، انہوں نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا۔

علامہ شہنشا ہ نقوی نے بتایا کہ لواحقین کمیٹی میں صرف 7 لوگ ہیں جو یہ فیصلہ کریں گے وہی حتمی فیصلہ ہوگا، ان 7 لوگوں میں راشد رضوی، حسن سہیل ، صغیر عابدسمیت 4 افراد لاپتہ افراد کے لواحقین میں سے ہیں۔

علامہ شہنشاہ نقوی نے پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا ہم جانتے ہیں کہ ہمارے جوان کن کے پاس ہیں لہذا اب فیصلہ ہوا ہے کہ صدر پاکستان کے ساتھ ہمارے لوگوں کو لاپتہ کرنے والے اداروں کے افراد بھی مذاکرات کی ٹیبل پربیٹھیں جو ہمیں یقین دہانی کروائیں کے کس طرح ہمارے لاپتہ افراد کو ہمارے حوالے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہماری بات نہیں مانی گئی تو ہم ملک کو جام کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم پرا من قوم ہیں ہمارا امتحان نا لیا جائے۔

نظرات بینندگان
captcha