
ایکنا نیوز- خبررساں ایجنسی ینی شفق کے مطابق سوئیڈن کی وزیر خارجہ «مارگوٹ والسٹروم» نے نیوز چینل
«ایسویٹی» (SVT سے گفتگو میں اسرائیل کے اعتراضات کو رد کرتے ہویے کہا کہ ہمیں فخر ہیں کہ ہم نے سال ۲۰۱۴ کو فلسطین کو تسلیم کرنے کا احسن قدم اٹھایا۔
انکا کہنا تھا: ہمارے بعد ہماری تقلید میں بہت سے ممالک نے فلسطین تسلیم کیا اور یہ مسئله ثابت کرتا ہے کہ ہمارا کام درست تھا اور ہم فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔
والسٹروم نے اسرائیل کی تنقید کو بیجا قرار دیا اور کہا: اسرائیل اور سوئیڈن کے درمیان مذاکرات بھی جاری رہے گا۔
اسرائیل اور سوئیڈن کے درمیان تعلقات سال ۲۰۱۴ میں فلسطین کی شناخت کے بعد کشیدہ ہوگئے تھے اور سال ۲۰۱۵ میں والسٹروم نے تل ابیب کا سفر کینسل کردیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین کے ۲۸ ممالک میں سوئیڈن پہلا ملک تھا جس نے ۲۰۱۴ میں فلسطین کو رسمی طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا جسکے بعد جمهوری چیک، اسلواکیہ، ہنگری، بلغاریہ، رومانیہ، مالٹ اور قبرس نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔/