فلسطینی سفیر: سینچری ڈیل گریٹر اسرائیل کا حصہ ہے

IQNA

فلسطینی سفیر: سینچری ڈیل گریٹر اسرائیل کا حصہ ہے

7:45 - June 26, 2019
خبر کا کوڈ: 3506276
بین الاقوامی گروپ- تہران میں فلسطینی سفیر صلاح الزواوی نے ٹرمپ کے سینچری ڈیل کو گریٹر اسرائیل کا حصہ قرار دیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق فلسطینی سفیرصلاح الزواوی نے «فلسطین اور امریکہ کا سینچری ڈیل» کے عنوان سے منعقدہ نشست

کو گریٹراسرائیل کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گریٹر اسرائیل کے نقشے میں لبنان، اردن، اور سعودی عرب کا کچھ حصہ شامل ہے اور سینچری ڈیل اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہم ۲۰۰ سال سے ہم علاقے کی ماہیت تبدیل کرنی کی سازش کا سامنا کررہے ہیں اورامریکی و صھیونی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

صلاح الزواوی کا کہنا تھا: حضرت امام خمینی(ره) دو پرچم «اسلام» اور «فلسطین و وحدت اسلامی» کے ساتھ کامیاب ہوئے اور فلسطین و قدس کی آزادی انقلاب کی آرزو ہے۔

 

انہوں نے ٹرمپ کو سازش کا بانی قرار دیتے ہوئے کہا: ایران کے خلاف امریکی پابندیاں اس وجہ سے ہیں کہ ایران نے معاملات کو تبدیل کردیا ہے۔

 

 

فلسطینی سفیر کا کہنا تھا: ایران کو تمام تر شعبوں میں ماہرانہ انداز میں امریکی سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

 

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی کے عنوان سے ایرانی وزارت خارجہ کی عمارت میں منعقد ہوا جسمیں ڈپٹی وزیر خارجہ

«حمیدرضا دهقانی پوده»، جھاد اسلامی فلسطین کے رہنما ناصر ابوشریف ، اسلامی ممالک کے سفراء اور اہم سفارت کار شریک تھے۔/

3822409

نظرات بینندگان
captcha