سعودی طیارے میں سوار وزیراعظم کی ہنگامی لینڈنگ

IQNA

سعودی طیارے میں سوار وزیراعظم کی ہنگامی لینڈنگ

13:25 - September 28, 2019
خبر کا کوڈ: 3506682
بین الاقوامی گروپ-عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد امریکا سے وطن واپس آرہے تھے کہ ان کے طیارے میں فنی خرابی پیش آ گئی جس کے باعث طیارے کو واپس نیویارک میں اتار لیا گیا۔

ایکنا نیوز- جنگ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ نیویارک سے وطن واپس آرہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نیویارک سے وطن واپس آرہے تھے کہ ٹورنٹو کے قریب طیارے میں معمولی تکنیکی خرابی پیش آئی۔ 

ذرائع کے مطابق تکنیکی خرابی پیش آنے کے بعد کسی قسم کا رسک لیے بغیر طیارے کو دوبارہ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ کی جانب موڑ  لیا گیا۔

طیارے کی خرابی دور نہ کی جا سکی جس کے باعث وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر آج رات نیویارک میں ہی گزاریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 20 ستمبر سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے مقبوضہ کشمیر اور ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے کئی عالمی رہنماؤں اور اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ 

نظرات بینندگان
captcha