الازهر کا تعلیم قرآن کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ

IQNA

الازهر کا تعلیم قرآن کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ

6:51 - October 01, 2019
خبر کا کوڈ: 3506693
بین الاقوامی گروپ- الازھر یونیورسٹی قرآن سکھانے کے لیے جدید وسائل سے استفادہ کر رہی ہے۔

ایکنا نیوز- عرب نیوز کے مطابق الازھر حفظ قرآن مجید اور دیگر قرآنی علوم کی ترویج کے لیے جدید وسائل سے کام لے رہی ہے۔

 

ان میں سے ایک پروگرام بنام «الیکڑونک کتاب» ہے جو کمپیوٹر پروگرام کے زریعے حفظ قرآن کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

 

اس پروگرام کے لیے مصر کے معروف قاری «شیخ محمد خلیل الحصری» کی آواز سے استفادہ کیا گیا ہے۔

 

الازھر یونیورسٹی کے الیکٹرونکس شعبے کے سربراہ«فایز نصر» کے مطابق تین مرحلوں میں اس پروگرام کو تیار کیا گیا ہے جسمیں پہلے مرحلے میں تلاوت اور آیات کی تفسیر، دوسرے مرحلے میں طلبا کی رہنمایی اور آخری مرحلے میں ابتدائی طلبا کے لیے کورس تیار کیا گیا ہے۔

 

پروگرام بنانے والی ٹیم کے رکن«سید محمود سلیم» کے مطابق شاٹ ویڈیو کلیپ بنام «کتاب بزرگ» جو عرب قاری شیخ «حسن الاسکندری» کی آواز میں تیار کی گیی ہے اس پروگرام کا حصہ ہے۔

 

الازھر یونیورسٹی کے مطابق حفظ قرآن کے لیے جلد ہی ایک ایپلیکشن تیار کیا جارہا ہے۔/

3845969

نظرات بینندگان
captcha