منامہ؛ قرآنی مقابلہ«سید جنید» کا آغاز

IQNA

منامہ؛ قرآنی مقابلہ«سید جنید» کا آغاز

9:20 - November 22, 2019
خبر کا کوڈ: 3506885
بین الاقوامی گروپ- سولویں سید جنید عالم قرآنی ایوارڈ میں ستّر ممالک سے ایک سو چالیس قرآء شریک ہیں۔

ایکنا نیوز- الوطن نیوز کے مطابق بحرین میں قرآنی کونسل کے سربراہ اسحاق راشد الکوھجی کا کہنا ہے کہ سید جنید عالم قرآنی مقابلے کے ابتدائی مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے ۔

 

مقابلے میں ماہرین قرآن کو مختلف ممالک سے ججز کے طور پر دعوت دی گیی ہے، مقابلے میں ۷۰ ممالک سے ۱۴۰ قرآء شریک ہیں۔

انکا کہنا تھا: قرآنی کونسل قرآنی مراکز اور حفاظ کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لیے کوشش جاری رکھے گی۔

قابل ذکر ہے کہ «سید جنید» قرآنی ایوارڈ ایک غیرسرکاری بین الاقوامی قرآنی مقابلہ ہے جو انجمن خدمت قرآن اور سید جنید عالم فاونڈیشن کے تعاون سے منعقد کیا جاتا ہے۔

سال ۲۰۱۴ میں سید جنید مقابلے کو عالمی انجمن قرآن نے دنیا کا بہترین قرآنی مقابلہ قرار دیا تھا۔/

3858551

نظرات بینندگان
captcha