اسلام مخالف ویڈیو بھیجنے پر جیل کی سزا

IQNA

اسلام مخالف ویڈیو بھیجنے پر جیل کی سزا

11:52 - November 23, 2019
خبر کا کوڈ: 3506892
بین الاقوامی گروپ- برطانوی شہری کو فیس بک پر اسلام مخالف ویڈیو ارسال کرنے پر قید کی سزا سنائی گئی۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی asian image کے مطابق برطانوی شہر یورک میں بائیس سالہ لوئیس رایان ڈکسبری نے فیس بک پر ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جسمیں کہا گیا تھا کہ غیر مسلم مسلمانوں کے خلاف مسلح ہوجائیں۔

 

ویڈیو میں مسلمانوں کی توہین کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کو روئے زمین سے ختم کیا جائے۔

 

اسٹیفن گریٹج میں عدالت کے جج نے کہا کہ یورک سینٹ جان یونیورسٹی کے طلبا نے اس ویڈیو کو دیکھا ہے اور انہوں نے اس حوالے سے شکایت کی ہیں۔

 

ملزم ڈکسبری نے عدالت میں کہا ہے کہ اظھار رائے کی آزادی کے حوالے سے انکو حق حاصل ہے اور اسکا مطلب دہشت گرد مسلمان ہے نہ کہ تمام مسلمان ۔

عدالت نے مجرم کو قید کی سزا سنائی ہے تاہم ضمانتی مچلکے پر انکو ۲۹ نومبر تک آزاد رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔/

3858439

نظرات بینندگان
captcha