تیونس قرآنی مقابلوں کے نتائیج کا اعلان

IQNA

تیونس قرآنی مقابلوں کے نتائیج کا اعلان

12:41 - December 14, 2019
خبر کا کوڈ: 3506966
بین الاقوامی گروپ- ایرانی نمایندے حسین پور کویر نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ایکنا نیوز- بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب جامع مسجد «الزیتونه» میں منعقد ہوئی جسمیں مفتی اعظم شیخ عثمان بطیخ، وزیر برائے مذہبی امور احمد عظوم سمیت اسلامی ممالک کے سفراء اور سفارت کار شریک تھے۔

 

حسن تلاوت میں الجزایر کے قاری نے مقام اول حاصل کیا جبکہ ایرانی قاری حسین پورکویر دوسری پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا اور ترکی کے قاری نے سوم مقام حاصل کیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ ستارویں بین الاقوامی مقابلہ حفظ و تلاوت تیونس میں گذشتہ ہفتے سے وزارت مذہبی امور کے تعاون سے جامع مسجد «الزیتونه» میں شروع ہوئے تھے ۔

 

مذکورہ مقابلے «دورة الامام الحسن بن خلف بن بلیمه القیروانی: دوره امام حسن بن خلف بن بلیمه قیروانی»(تیونس کے پانچویں هجری قمری کے معروف قاری) کے نام سے شروع ہوئے تھے جنمیں تیس ممالک کے نمایندے شریک تھے۔/

3863746

نظرات بینندگان
captcha