صیدا نشست؛ قدس اور فلسطین برائے فروخت نہیں

IQNA

صیدا نشست؛ قدس اور فلسطین برائے فروخت نہیں

8:33 - February 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3507193
بین الاقوامی گروپ ــ لبنانی اور فلسیطنی علما کی نشست میں سینچری ڈیل کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ فلسطین برائے فروخت ہرگز نہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «العهد» لبنانی اور فسلطینی علما کی نشست میں لبنان کے  عالم شیخ «ماهر حمود»، مقاومتی علما الاینس کے «حسن عبدالله»، جبل عامل کے مفتی سمیت دیگر علما شریک تھے۔

صیدا نشست میں کہا گیا کہ ٹرمپ اور انکے چیلوں کو کسی صورت حق نہیں کہ وہ ملت مجاهد فلسطین کے حوالے سے فیصلہ کریں جنہوں نے ہزاروں شہیدوں کو خون دیا ہے. اور فلسطین کا ایک اینچ زمین بھی کسی کو نہیں دیا جاسکتا۔

فلسطینی اور لبنانی علما نے تاکید کی کہ فلسطین کے اندر اور دیگر علاقوں میں رہنے والے  ۱۳ ملین فلسیطنی اس بات پر متفق ہے کہ فلسطین کا ایک اینچ زمین فروخت نہیں کیا جاسکتا اور مسئلہ فلسطین کا واحد حل یہ ہے کہ  صھیونی سرزمین فلسطین سے نکل جائے۔

علما نے امت میں وحدت کا مطالبہ کرتے ہوئے  «شرم آور ڈیل» سے مقابلے کا مطالبہ کیا۔

علما نے تمام فلسطینوں سے نئے انتفاضہ تحریک اور مقاومتی گروہوں سے مقابلے کی بھی درخواست کی ۔

صیدا نشست؛قدس اور فلسطین برائے فروخت نہیں

علما نے تمام جمعہ خطبا سے درخواست کی کہ وہ خطبوں میں فلسطین، قدس شریف، مسجدالاقصی کے حوالے سے عوام اور اسلامی امہ کو آگاہی دیں۔

 

لبنانی اور فلسطینی نے بین الاقوامی سطح پر «قدس، فلسطین دارالحکومت»، «نوٹو سینچری ڈیل» اور «فلسطین برائے فروخت نہیں» کے عنوان سے نشستوں کے اہتمام اور اسرائیل کے خلاف فتووں کی درخواست کی ہے۔/

3876139

نظرات بینندگان
captcha