حماس نے ایران پر مزید پابندیوں کی مذمت کردی

IQNA

حماس نے ایران پر مزید پابندیوں کی مذمت کردی

8:18 - March 28, 2020
خبر کا کوڈ: 3507431
تہران( ایکنا) حماس ترجمان «سامی ابو زهری» نے نئی پابندیوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

حماس کے ترجمان سامی ابو زهری نے نئی امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی پامالی قرار دیا اور کہا کہ کرونا سے پنجہ آزما ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

 

حماس ترجمان نے خبردار کیا کہ اس طرح پابندیوں سے ایران میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے مزید ۱۵ ایرانی شخصیات اور پانچ اداروں پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

 

ان اداروں میں تجارتی، تعمیراتی اور میڈیکل وسایل کی کمپنیاں شامل ہیں۔

 

حال ہی میں دنیا کے آٹھ ممالک نے اقوام متحدہ سے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ کرونا سے مقابلہ کرنے کے لیے ایران پر سے پابندیاں ختم کی جائے۔/

3887699

 

نظرات بینندگان
captcha