کینیڈا؛ اسلامی تنظیموں کا کرونا سے مقابلہ کے لیے الاینس تشکیل

IQNA

کینیڈا؛ اسلامی تنظیموں کا کرونا سے مقابلہ کے لیے الاینس تشکیل

7:29 - March 30, 2020
خبر کا کوڈ: 3507441
تہران( ایکنا)مسلم انجمنوں اور اداروں نے کرونا سے بچاو کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مسلم ڈاکٹرز، علما اور سوشل ایکٹویسٹوں کا اتحاد بنایا گیا ہے جو کرونا سے مقابلے لیے مسلم کیمونٹی کو آگاہی فراہم کرے گا ، موجود الاینس میں بیس کے لگ بھگ تنظیمیں اور ادارے شامل ہیں۔

 

ڈاکٹرهاشم خان، جو ٹورنٹو میں ماہر ڈاکٹر سمجھا جاتا ہے انکا کہنا تھا: جہاں ہر فرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے مقابلے کے لیے کردار ادا کرے وہی پر یہ اتحاد خصوصی طور پر اس حوالے سے فعالیت کرے گا۔

 

انکا کہنا تھا: اطلاعات کی فراہمی، تجربوں کا اشتراک اور ہم آہنگی سے کام کرنا اور معاشرے میں مسائل کو اجاگر کرکے وسائل کی فراہمی جسیے امور پر کام کی کوشش کی جائے گی۔

 

رمضان المبارک کے مہینے کے حوالے سے آمادگی، تدفین کے مراسم اور دیگر اجتماعات کے حوالے سے فیصلہ سازی بھی اس الاینس میں ہوگا۔

 

علما کونسل کے سربراہ امام رفعت محمد کا کہنا تھا: کرونا سے مقابلے لیے یہاں کہ مسلم کیمونٹی کا کردار بھی بہت اہم ہے۔/

3888086

نظرات بینندگان
captcha