یورپ؛ کورونا سے بچاو کے لیے اذان کا سہارا + فلم

IQNA

یورپ؛ کورونا سے بچاو کے لیے اذان کا سہارا + فلم

7:00 - April 06, 2020
خبر کا کوڈ: 3507469
تہران(ایکنا) یورپ کے پانچ مختلف ممالک میں مساجد سے اذان نشر کرنے کی بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے ۔

جرمن شہر برلن کی  مسجد «دار السلام» میں پہلی بار اذان نشر کرنے کا سوشل میڈیا پر بھرپور استقبال کیا جارہا ہے ۔

بیلجیم کے دارالحکومت بروکسل کی مساجد میں بھی پہلی بار شہر اذان کی صداوں سے گونج اٹھا اس سے پہلی صرف مسجد کے اندر اذان دینے کی اجازت تھی۔

 

فرانس میں مسجدجامع شهر «لیون» میں مغرب کے وقت اذان کی صدا کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

 

اسپین میں اذان کی ویڈیو فلسطینی ارب پتی محمد حدید نے وائرل کی ہے جسمیں «گراناڈا»(غرناطه) میں اذان کی آواز بلند ہوئی ہے جہاں پانچ سو سال سے اذان کی آواز بلند نہیں ہوئی تھی۔

یورپ؛ کورونا سے بچاو کے لیے اذان کا سہارا + فلم

ھالینڈ کی مساجد میں گذشتہ روز پہلی بار مساجد سے اذان نشر کی گیی جس کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔/

ویڈیو کا کوڈ

3889370

نظرات بینندگان
captcha