یورپ- ھمبرگ میں دوسرآ آن لائن قرآنی مقابلہ

IQNA

یورپ- ھمبرگ میں دوسرآ آن لائن قرآنی مقابلہ

8:28 - April 13, 2020
خبر کا کوڈ: 3507500
اسلامی مرکز ھمبرگ کے تعاون سے دوسرا یورپی «تنزیل» قرآنی مقابلہ آن لاین منعقد کیا جارہا ہے۔

اسلامی مرکزھمبرگ سے وابستہ دارالقرآن الکریم نے «تنزیل» کے عنوان سے نوجوانوں اور جوانوں کے لیے قرآنی مقابلہ شروع کیا ہے۔

 

مقابلے میں ۱۶ سال سے کم عمر نوجوانوں کے لیے (تلاوت تقلیدی) مقابلہ جسمیں قاری«مصطفی اسماعیل»، «عبدالباسط محمد عبدالصمد» اور قاری«محمد صدیق منشاوی» کی تقلید کی جاسکتی ہے اورا دارالقرآن کے فیسبوک پیج  اور ٹیلگرام پر ان قاریوں کی تلاوت کی ویڈیو موجود ہیں جسمیں نوجوان قرآ تلاوت کی فائل ٹیلگرام  «@QuranCompetition »  پر ارسال کرسکتے ہیں۔

 

سولہ سال سے زاید عمر کے جوان مذکورہ قرآء کی تقلید کرکے تجوید اور لحن و صوت کو مدنظر رکھتے ہوئے  «@QuranCompetition »  پر تلاوت کی فائل ارسال کرسکتے ہیں۔

سوره حج آیت ، سورہ ملک سوره بقره ،سوره انعام اور دیگر مذکورہ سورتوں کی تلاوت کی ویڈیو فائل یکم مئی تک ارسال کرسکتے ہیں۔

 

تلاوت کی فائل اچھی کوالٹی میں MP۴ فارمیٹ میں نام، لقب اور شہر و ملک کے نام کے ساتھ ارسال کریں۔

یورپ- ھمبرگ میں دوسرآ آن لائن قرآنی مقابلہ

تلاوت کے لیے لاِئیک کے علاوہ ججز کے ریمارکس کے ساتھ پوزیشن کا فیصلہ ہوگا اور اس کا اعلان رمضان کے وسط میں ہوگا۔

 

نزدیک نمبروں کی صورت میں ٹاپ قرآء کے درمیان اگلا مرحلہ منعقد ہوگا۔

 

قابل ذکر ہے کہ آن لاین یورپی قرآنی مرحلہ گذشتہ سال بھی منعقد ہوا تھا۔/

3891157

نظرات بینندگان
captcha