سعودی عرب کا مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان

IQNA

سعودی عرب کا مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان

8:44 - April 13, 2020
خبر کا کوڈ: 3507503
تہران(ایکنا) سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے دوران مساجد میں نماز تراویح کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لوگوں کو نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ مساجد میں نمازوں کی ادائیگی اس وقت تک معطل رہے گی جب تک کورونا وائرس کی وبا کا اختتام نہیں ہوجاتا۔

سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے کہا کہ 'مساجد میں روزانہ 5 وقت نماز پر پابندی نماز تراویح پر پابندی سے زیادہ اہم ہے، نماز تراویح کو گھر میں پڑھا جائے یا مسجد میں، اُمید ہے اللہ تعالیٰ اسے قبول کرلیں گے، ہمارے خیال میں لوگوں کی صحت اہمیت رکھتی ہے، ہم اللہ تعالیٰ سے التجا کریں گے کہ ہماری نمازوں کو قبول فرمائے اور انسانیت کو اس وبا سے بچائے جو پوری دنیا میں پھیل چکی ہے'۔

وزارت صحت اور متعلقہ حکام کی جانب سے نماز جنازہ کے لیے مرحومین کے خاندان کے 5 سے 6 افراد کو ہی شرکت کرنے کی ہدایات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ڈاکٹر عبداللطیف نے کہا کہ 'یہ اجتماع کی روک تھام کی ایک تدبیر ہے، تاکہ قبرستان میں نماز جنازہ کے دوران مرحومین کے 5 یا 6 رشتے داروں سے زیادہ اکٹھے نہ ہوسکیں جبکہ باقی گھروں میں ایصال ثواب کے لیے دعا کریں'۔

1126246

نظرات بینندگان
captcha