عراقی عسکری تجزیہ کار: امریکہ عراق میں دس سالہ فوجی پروگرام بنا رہا ہے

IQNA

عراقی عسکری تجزیہ کار: امریکہ عراق میں دس سالہ فوجی پروگرام بنا رہا ہے

7:47 - April 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3507506
تہران(ایکنا) عراقی تجزیہ کار کے مطابق دس سالہ امریکی موجودگی کے حوالے سے امریکہ منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

عسکری تجزیہ کار «صفاء الاعسم» نے لکھا ہے کہ موجودہ حکومت امریکہ کو محدود کرنے سے قاصر رہی ہے اور امریکہ ملک کے چھ اڑوں میں فوج کو دس سال رکھنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہا ہے۔

 

المعلومه نیوز سے گفتگو میں انکا کہنا تھا: امریکی فوج چھوٹے اڑوں سے جارہی ہے اور انہوں نے اہم اڑوں پر توجہ مرکوز کرلی ہے اور اسکا مطلب ہے وہ عراق سے جانے کا ارادہ نہیں کیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ امریکی فوج اس وقت عراق کے چار اڑوں میں کام کررہی ہے اور دو دیگر مراکز بنانے کا پروگرام رکھتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: امریکہ کو عراق فضا پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور موجودہ حکومت انکو پسپائی پر مجبور نہیں کرسکی ہے کیونکہ امریکہ دس سال منصوبہ بندی کررہا ہے۔/

3891453

نظرات بینندگان
captcha