قازقستان؛ رمضان میں قرنطینه عمل جاری رہے گا

IQNA

قازقستان؛ رمضان میں قرنطینه عمل جاری رہے گا

8:24 - April 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3507527
تہران(ایکنا) قازقستان کی وزارت اطلاعات نے تمام رھنماوں سے درخواست کی ہے کہ رمضان المبارک میں قرنطینے کی صورتحال کو برقرار رکھیں۔

قازقستان کی وزارت اطلاعات نے تمام مذہبی اور ثقافتی مراکز کے سربراہوں کی درخواست جسمیں ایسٹر، فادر ڈے اور عید فطر پروگراموں کے حوالے سے انکی اہمیت پر تاکید کی گئی تھی کہا ہے کہ ہم تمام مذہبی اقدار کی قدر کرتے ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کی صورتحال کشیدہ اور گھمبیر ہے اور مختلف ممالک میں روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے گیے ہیں۔

 

وزارت اطلاعات نے واضح کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے مساجد اور مراکز کو بند کرکے قرنطینہ مراکز قایم کیا گیا ہے۔

 

وزارت اطلاعات کے مطابق تمام دینی اور مذہبی پروگرامز ایک خاص شکل کے ساتھ منعقد کیے جارہے ہیں تاہم تمام مذہبی اور ثقافتی مراکز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ڈیسٹنسینگ اور دیگر قرنطینے کی شرائط کا خاص خیال رکھیں۔

 

وزارت اطلاعات نے تاکید کی ہے:  ضروری ہے کہ تمام مذہبی پروگرامز سوشل میڈیا کی مدد سے منعقد کیے جائیں۔ وزارت نے تمام لوگوں کی عیدفطر کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سب کی سلامتی کی متمنی ہے۔/

3892289

نظرات بینندگان
captcha