آسٹریا میں توہین قرآن پر الازھر کی مذمت

IQNA

آسٹریا میں توہین قرآن پر الازھر کی مذمت

7:48 - June 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3507791
تہران(ایکنا) الازھر کی واچ تنظیم نے شدت پسندی کے نام پر دائیں بازو کے سیاست داں «نوربرٹ هوفر» کی جانب سے توہین قرآن کی شدید مذمت کی ہے۔

الازھر کی انسانی حقوق تنظیم نے بیان میں کہا ہے: «مسلمانوں کی توہین اور نسل پرستی اس حال میں جاری ہے جہاں «آزادی» دائیں بازو کے شدت پسند سیاست داں کھلے عام توہین آمیز اقدام مسلسل کررہے ہیں».

 

بیان میں کہا گیا ہے: ایسے اقدامات کھلے عام اسلام اور مسلمانوں کی توہین کے علاوہ معاشرے میں شدت پسندی پھیلانے کے مترادف ہیں اور انہیں بنیادوں پر شدت پسند گورے دہشت گردانہ اقدامات کے مرتکب ہوتے ہیں۔

 

آسٹریا کی فریڈم پارٹی کے سربراہ  کے اس اقدام پر دیگر تنظیموں اور مسلمان نمایندوں نے شدید اعتراضات کیے ہیں۔

نوربرٹ هوفر نے منگل کوویانا میں ایک پروگرام میں کہا تھا کہ وہ کورونا کے وائرس سے نہیں ڈرتا بلکہ قرآن مجید اس سے زیادہ خطرناک ہے۔

 

سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے ایگزیکٹو کریسٹین ڈایچ نے اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : ایسے تحقیر آمیز بیانات قابل برداشت نہیں اور ہوفر کو اس پر معذرت کرنی چاہیے۔

 

آسٹریا میں مسلم کونسل کے سربراہ امید وورال نے بھی هوفرکے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ماضی سے درس نہیں لیا ہے اور معاشرے میں تفرقہ ڈالنا چاہتا ہے ۔ ایسے بیان کے ملک میں گنجائش نہیں اور انکو جواب دہ ہونا پڑے گا۔/

3905593

نظرات بینندگان
captcha