عراق؛ بہترین قرآنی کتابچہ لکھنے کا مقابلہ

IQNA

عراق؛ بہترین قرآنی کتابچہ لکھنے کا مقابلہ

8:22 - June 26, 2020
خبر کا کوڈ: 3507815
تہران(ایکنا) آستانہ عباسی کے قرآن شعبے کے تعاون سے «نور الاولی» قرآنی کتابچہ لکھنے کا مقابلہ شروع کیا جارہا ہے۔

حرم حضرت عباس کے خواتین قرآنی شعبہ کے تعاون سے مذکورہ مقابلے کا مقصد کورونا کے ایام میں فراغت کے اوقات کو بہتر انداز میں استعمال کرنا بتایا جاتا ہے۔

 

خواتین قرآنی امور کی سربراہ منار جواد الجبوری کا کہنا تھا: مذکورہ مقابلہ مرکز کی سرگرمیوں کا حصہ ہے اور اس سے خواتین کی ثقافتی اور قرآنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

 

انکا کہنا تھا: مذکورہ قرآنی کتابچے ماہرین کے زریعے سے چیک کیا جائے گا اور کتابچہ بھیجنے کی آخری تاریخ اول اکتوبر ۲۰۲۰ ہے۔

 

الجبوری کا کہنا تھا: قرآنی کتابچے میں قرآنی جملے کا ہونا ضروری ہے اور اسمیں ہر قسم کی شدت پسندی یا تشدد آمیز جملوں سے پرہیز لازمی ہے۔/

3906767

نظرات بینندگان
captcha