نایجریا؛ دہشت گرد تنظیم «بوکو حرام» کے اڈوں پر بم باری

IQNA

نایجریا؛ دہشت گرد تنظیم «بوکو حرام» کے اڈوں پر بم باری

7:54 - July 18, 2020
خبر کا کوڈ: 3507939
تہران(ایکنا) ہوائی حملے میں بوکو حرام کے «نگووری» مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

شمال مشرقی نایجیریا میں دہشت گرد تکفیری تنظیم بوکو حرام کے اڈوں پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

 

نایجیریا کی وزارت دفاع کے ترجمان جان اننچه کے مطابق بورنو صوبے کے نگووری علاقے میں دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

اننچه کا کہنا تھا کہ بہت سے کیمپس تباہ اور متعدد دہشت گرد مارے گیے۔

سال ۲۰۰۰ میں نایجیریا میں بوکو حرام نے قیام کا اعلان کیا اور  سال ۲۰۰۹ سے اب تک تکفیری دہشت گردوں کے حملوں میں بیس ہزار سے زاید افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔

 

تکفیری تنظیم بوکو حرام سال ۲۰۱۵ سے کیمرون، چاڈ اور نایجریا میں دہشت گردانہ کارروائی کررہی ہے اورچاڈ کے ساحلی علاقوں میں دو ہزار افراد ان دہشت گردانہ واقعات میں مارے جا چکے ہیں۔/

3910987

 

نظرات بینندگان
captcha