حج سے محروم افراد فقیروں کی مدد کے لیے کوشاں

IQNA

حج سے محروم افراد فقیروں کی مدد کے لیے کوشاں

10:23 - July 29, 2020
خبر کا کوڈ: 3508003
تہران(ایکنا) کورونا وائرس کی وجہ سے حج پر نہ جانے والے متعدد افراد رضائے الہی کے لیے فقیروں کی مدد کے درپے ہیں۔

وزارت حج و عمره عربستان کی وجہ سے حج کینسل کرانے اور صرف ملک کے اندر سے محددد افراد کو حج پر جانے کی اجازت سے لاکھوں لوگ حج سے محروم رہ گیے ہیں۔

 

سعودی رائٹر وفا شاهین کا کہنا تھا:«میں نے بائیس بار حج کی سعادت حاصل کی اور اس بار حج پر پابندی کی وجہ سے خاص دکھ نہیں ہوا کیونکہ خدا کی رضا کے اور بھی طریقے ہیں».

ایک اور شہری عبدالرحمن عبدالخالق، جو دس سالوں سے حج پر زائرین کی خدمت کرتے ہیں کا کہنا تھا کہ اس کا تصور سخت ہے کہ اس سال حجاج کی خدمت نہیں کرسکونگا: «حج اس سال ایک امتحان ہے اور خدمت نہ کرنے کا تصور بھی مشکل ہے».

 

ملایشین زائرین اگلے سال کے لیے پرامید

حج کینسل کی وجہ سے بہت سے زائرین ملایشیاء سے محروم رہ گیے ہیں۔ ۶۲ سالہ ملایشین ریٹائرڈ ملازم کا کہنا تھا کہ حج پر نہ جانے کی خبر سے دھچکہ لگا تاہم کسی کو قصور وار بھی نہیں ٹھرا سکتے۔

 

اس سال اکتیس ہزار سے زائد ملایشین حج پر جانا چاہتے تھے تاہم اب انکو سالوں انتظار کرنا پڑے گا۔

حج سے محروم افراد فقیروں کی مدد کے لیے کوشاں

پاکستانی شہری: حج قسمت میں نہیں تھا

پاکستان سے اس سال ۱۷۹,۲۱۰ افراد حج کے لیے عازم تھے۔ ۵۲ سالہ صنع الله خان، نے حج کینسل خبر سن کر کہا: «یوں لگا جیسے میں آسمان سے زمین پر گرا».

یہ خبر سن کر خان کے تمام رشتہ انکے گھر آئے اور انہوں نے تسلی دی اور کہا انشاللہ آئندہ سال قسمت میں ہوگا۔ پچھلے سال بھی آخری وقت پر بھائی کی بیماری کی وجہ سے انہوں نے حج کینس کیا۔

خان کا کہنا تھا: «شاید قسمت میں یہی لکھا تھا خیر ہم غریبوں کی مدد کرکے رضا الہی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے».

انکا کہنا تھا کہ میں حج کے لیے ہر قمیت دینے کو تیار تھا۔

 

افغانی حجاج حج کے پیسے غریبوں پر خرچ کریں گے

ایک افغان شہری کا کہنا تھا کہ حج پر نہ جانے کی وجہ سے ارادہ ہے کہ حج کی رقم غریبوں پر خرچ کرونگا۔

لوگر کے ۴۲ ساله تاج‌الدین سنگروال کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرین کی مدد کے لیے رقم خرچ کرنے کا ارادہ ہے۔

 

سمنگان کے همت شاه نے بھی کہا ہے کہ وہ حج کا پسہ غریبوں کے لیے خرچ کرناچاہتا ہے۔ اس سال ۳۰ هزار افغانی حج کرنا چاہتے تھے تاہم حج کینسل ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ حج کی رقم غریبوں کے لیے خرچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔/

3913086

 

نظرات بینندگان
captcha