عراقی مراجع: نظم و ضبط کے ساتھ گھروں کو امام بارگاہ بنائیں

IQNA

عراقی مراجع: نظم و ضبط کے ساتھ گھروں کو امام بارگاہ بنائیں

8:28 - August 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3508091
تہران(ایکنا) آیت الله محمد تقی مدرسی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایس او پیز کے ساتھ گھروں میں مجالس عزا منعقد کریں۔

عراقی مرجع تقلید آیت الله محمد تقی مدرسی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایس او پیز کے ساتھ گھروں میں مجالس کا اہتمام کریں ۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں مقابلہ سے کام لیں گے تاہم ایس او پیز کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ۔

 

انکا کہنا تھا کہ عراقی عوام کی اهل بیت و امام حسین(ع) سے محبت لازوال ہے اور عراق کے غیور عوام نے داعش کو بہادری سے شکست دے دی ہے۔

 

محرم کے آستانے پر لبنان، بحرین، عراق، برطانیہ اور بعض دیگر ممالک کے علما نے بھی کورونا کے پیش نظر حفاظتی اصولوں کے ساتھ محرم منانے کی درخواست کی ہے۔

3917465

نظرات بینندگان
captcha